پاکستان میں 6 لاکھ 403 مساجد ، 36 ہزار331 دینی مدرسے ہیں‘ اعدادوشمار

ہوٹلوں کی تعداد ہسپتالوں سے زیادہ ،95 فیصد کاروباری اداروں میں ملازمین کی تعداد 10 سے کم ہے کاروباری اداروں یا دکانوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ،سب سے زیادہ ہول سیل، ریٹیل سیکٹر میں 29 لاکھ ادارے ہیں مینوفیکچرنگ یونٹس کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 558 ہے‘پہلی اقتصادی شماری 2023ء کے اہم نتائج کی تفصیلات جاری

جمعرات 21 اگست 2025 21:47

پاکستان میں 6 لاکھ 403 مساجد ، 36 ہزار331 دینی مدرسے ہیں‘ اعدادوشمار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان میں 6لاکھ 403مساجد اور36ہزار 331دینی مدرسے ہیں، تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار 868ہے، 2لاکھ 42ہزار اسکول، 11ہزار 568کالجز، 214جامعات ہیں۔یہ اعداد وشمارپاکستان کی پہلی اقتصادی شماری 2023ء میں سامنے آئے ہیںرپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہوٹلوں کی تعداد ہسپتالوں سے بھی زیادہ نکلی، ملک میں 2لاکھ 56ہزار ہوٹل جبکہ ایک لاکھ 19ہزار 789ہسپتال ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں 95فیصد کاروباری اداروں میں ملازمین کی تعداد 10سے کم ہے، پاکستان میں کاروباری اداروں یا دکانوں کی تعداد 70لاکھ سے زائد ہے، سب سے زیادہ ہول سیل، ریٹیل سیکٹر میں 29لاکھ ادارے ہیں، ان میں سے پرچون فروش 27لاکھ، ہول سیل دکانیں 1لاکھ 88ہزار ہیں۔زراعت، جنگلات، فشنگ سے متعلق اداروں کی تعداد 11لاکھ ہے، خدمات کے شعبے میں کاروباری اداروں کی تعداد 9لاکھ 45ہزار سے زیادہ ہے۔

ملک میں سروس شاپس 8لاکھ 25ہزار، فیکٹریز کی تعداد 23ہزار ہے۔پاکستان میں پیداواری شاپس کی تعداد 6لاکھ 43ہزار ہے، مینوفیکچرنگ یونٹس کی تعداد 6لاکھ 96ہزار 558ہے، پاکستان میں ہوسٹلز کی تعداد 16ہزار 565سے زیادہ ہے، انسانی صحت، سماجی ورک کے اداروں کی تعداد 1لاکھ 23ہزار 937ہے، پاکستان میں سرکاری تنظیموں کی تعداد 29ہزار 836ہے۔