
وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس
جمعرات 21 اگست 2025 20:20
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ سی این ایس اے 2025 میں ترامیم کا بنیادی مقصد قانون کو باقی صوبوں اور وفاقی سطح پر کی جانے والی ترامیم سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ یکسانیت پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت کے نفاذ کے حوالے سے انسانی حقوق کے خدشات اور عدالتی پیچیدگیاں موجود ہیں، تاہم منشیات کے خلاف صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی برقرار رہے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سزا کی نرمی کا مقصد ہرگز جرم کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ قانون کو زیادہ منصفانہ اور قابلِ نفاذ بنانا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے اجلاس کو بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک میں نارکوٹکس کنٹرول کے قوانین میں سزائے موت موجود ہے تاہم 110 ممالک نے اسے ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں آئینی طور پر ہونے والے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 9 کے تناظر میں منشیات کی سزا کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ محکمہ ایکسائز اور پولیس معاملے کی حساسیت اور اس کے اثرات کے حوالے سے جامع ڈیٹا مرتب کریں، ساتھ ہی طبی ماہرین اور محکمہ مذہبی امور کی سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔وزیر قانون نے کہا کہ منشیات کی سزا میں تبدیلی کے ممکنہ اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ ڈرگز مافیا کو کسی قسم کی کھلی چھوٹ نہ ملے۔ انہوں نے صوبہ سندھ کے سی این ایس اے کی طرز پر ریسرچ بیسڈ انالسز کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی کی ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (سمندر پار پاکستانی پراپرٹی) بل 2025 پر بھی غور کیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو کے حکام نے مجوزہ بل کی 23 سیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ محکمہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیداد سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے خصوصی فیسیلی ٹیشن سیل قائم کیا ہے، تاہم سپیشل کورٹس کے قیام کے لیے کمیٹی کی سفارشات ضروری ہیں۔وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کی شراکت اوسطاً 38 بلین ڈالر سالانہ ہے جس میں خیبر پختونخوا کا حصہ تقریباً 40 فیصد بنتا ہے کیونکہ یہاں کے عوام بڑی تعداد میں بیرون ملک برسر روزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم طبقے کو قانونی تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مجوزہ بل کی تمام سیکشنز کو ریسرچ بیسڈ انالسز اور قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.