مسلم لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پوری قوم کو آگے آنا ہوگا،چوہدری سالک حسین

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پوری قوم کو آگے آنا ہوگا،اپنے متاثرہ بھائیوں کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاوس اور پارٹی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے مسلم لیگ سندھ کے عہدے داروں کے اعزاز میں ظہرانہ اور پارٹی کے اعلی سطحی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں پارٹی کی. سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن ، رکن قومی اسمبلی فرخ خان. مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک. ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انیلہ ایاز چوہدری. صوبہ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی،جنرل سیکرٹری کنور ارشد خان، سنئیر نائب صدر نعمت خان خلجی،رکن الدین میرانی، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد رحیم اعوان،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل،صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، سابق رکن قومی اسمبلی آمنہ سلیم، یاسر منیر لغاری،فتانہ شاہ،عظام چوہدری نے اجلاس سے خطاب کیا، مسلم لیگ کے سینئر نائبب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر فعال و منظم کرنے کے لیے مسلم لیگی اپنا بھرپور کردار ادا کریں،مسلم لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،اس وقت ملک میں سیلاب کی صورت حال سے قوم پریشان ہے،_ہمیں سب کو مل کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہاکہ مسلم لیگ ملک بھر میں فعال و منظم ہورہی ہے ، ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے ہم اپنا کردار جاری رکھیں گے۔پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ قومی وحدت کو ترجیح دی چوہدری شجاعت حسین کی وضع داری کی سیاست کو آگے لے کر بڑھیں گے اور ملک گیر سطح پر پارٹی کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے۔