سیلاب میں خاندان کے 9 افراد کو کھودینے والے شخص سے شاہد آفریدی کی ملاقات

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شاہد خان آفریدی نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بزرگ شہری سے ملتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں سابق کپتان نے لکھا کہ یہ بندہ پشتو میں کہہ رہا ہے کہ میں 2منٹ کیلئے اوپر گیا اور اس 2منٹ میں سیلاب میرے خاندان کے 9افراد کو بہا کر لے گیا ہے، اب جو میرے پاس آنسو ہیں وہ بھی خشک ہو چکے ہیں، اب صرف یہ خواہش ہے کہ ان کی لاشیں مل جائیں تاکہ مجھے سکون مل جائے۔