م*صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے سینیٹر سردار عمر گورگیج کی ملاقات

جمعرات 21 اگست 2025 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے جھالاوان ہائوس کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سینیٹر سردار عمر گورگیج نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پارٹی امور، امن و امان کی صورتحال، حکومتی اقدامات اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی سردار عمر گورگیج نے محکمہ بلدیات کی جانب سے صوبے کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ صرف صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہے بلکہ بلوچستان کی ترقی کو بھی اولین ترجیح دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ صوبائی حکومت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، تاہم پیپلزپارٹی ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہی