Live Updates

شہر قائد میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،بلال سلیم قادری

کراچی میں بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے، سیکریٹری جنرل پاکستان سنی تحریک

جمعرات 21 اگست 2025 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) سندھ حکومت اور شہری حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہر سال بارش کے موسم میں شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بلدیہ ٹائون اور سعید آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔

بلال سلیم قادری نے اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکاروں اور پاکستان سنی تحریک کے ذمہ داران کارکنان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر مضافاتی علاقوں میں جائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیں۔جن گھروں میں پانی بھر چکا ہے وہاں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے امدادی کاروائیوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔دورے کے موقع پر بلال سلیم قادری کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں سنی تحریک کی جانب سے امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔متعلقہ محکمے نے وقت سے پہلے ہی تمام آگاہی حکومت کو فراہم کر دی تھی مگر اس کے باوجود حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے پورا شہر اس وقت تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔مہنگائی بے روزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام پہلے ہی بہت پریشان ہے اب بارش کے پانی کی وجہ سے مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں۔

حکومتی افسران اور نمائندے سب اچھے کی رپورٹ بنا کر اگے بڑھا رہے ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں مضافاتی علاقوں کا یہ حال ہے کہ وہاں نہ تو کوئی جا سکتا ہے نہ وہاں سے کوئی آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔بارش کا پانی ابھی بھی کئی کئی فٹ مختلف علاقوں میں کھڑا ہے۔وزیراعلی سندھ اور میئر کراچی بھی صرف ان علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں جہاں صورتحال کنٹرول میں ہے۔

بارش کہ بات تو نکاسی ہے اپ کی یہ صورتحال تھی جب اس نے بیک مارا تو سیورج کا سارا پانی سڑکوں میں بارش کے پانی کے ساتھ مل گیا۔شہر کے بیشتر علاقوں میں نالے اوور فلو ہو جانے کے بعد پانی گھروں میں داخل ہو گیا مگر وہاں کہیں پر بھی متعلقہ محکمے کا عملہ نظر نہیں آیا شہریوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سیوریج اور بارش کے پانی کو گھروں سے نکالا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات