گورنر سندھ کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ اہتمام

جمعرات 21 اگست 2025 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں خصوصی عشائیہ اہتمام کیا۔ عشائیہ میں ڈپٹی قونصل جنرل، امریکی پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف سمیت دیگر امریکی سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

گورنر سندھ نے امریکی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں قابلِ تحسین ہے۔عشائیہ میں چین ، ترکیہ ، یو اے ای، جرمنی ، چاپان، کویت، بنگلادیش، عمان، بحرین، عراق سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور بزنس کمیونٹی کی بڑینتعداد میں شرکت کی۔