مبر کو یوم دفاع پاکستان اور 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت ملی و ایمانی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد

جمعرات 21 اگست 2025 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت ملی و ایمانی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد کے زیر اہتمام دفتر ختم نبوت آٹو بھان روڈ پر حیدرآباد شہر کی دینی و مذہبی جماعتوں کے ذمہ داروں، آئمہ مساجد، دینی مدارس کے مہتممین حضرات و خطبا کرام کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں بڑی تعداد میں علما کرام و مذہبی جماعتوں کے ذمہ دارا شریک ہوئے۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر طے کیا گیا کہ حسب سابق 7 ستمبر یوم ختم نبوت کے حوالے سے تلک چاڑھی سے براستہ کوہ نور چوک اور پریس کلب تک عظیم الشان دفاع تحفظ ختم نبوت ریلی منعقد کی جائے گی جس میں حیدرآباد ضلع کی چاروں تحصیلوں سے غیور مسلمان شرکت کریں گے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے موقع پر سینٹ میری چوک تلک چاڑھی پر معرکہ حق یوم دفاع پاکستان کیمپ لگایا جائے گا جس میں شہر بھر کے علما کرام و دینی کارکن شرکت کریں گے اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حیدرآباد، جام شورو اور ٹنڈو الہ یار اضلااع کے انتظامی و پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ جنہوں نے قادیانی اور گوہر شاہی فتنے کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے علما کرام کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کیا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد کے سرپرست مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں، امیر مولانا ڈاکٹر عبدالسلام قریشی، مبلغ مفتی محمد ابرار شریف، جمعیت علما اسلام ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حافظ خالد حسن دھامرا، جمعیت علما اسلام (س) کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات حافظ ارمان احمد چوہان، پاکستان راہ حق پارٹی حیدرآباد کے قائم قام صدر مولانا عبدالسمیع فاروقی، جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان زئی، جمعیت علمائے اسلام سٹی کے امیر قاری کامران احمد ،جنرل سیکریٹری مولانا خدا بخش خارانی، جمعیت علمااسلام قاسم آباد تحصیل کے امیر مولانا شبیر احمد جمالی، جنرل سیکریٹری حافظ اعظم جہانگیری، مدرسہ ریاض العلوم کے منتظم مفتی محمد عرفان، جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مولانا عبداللہ، جامعہ عمر بن خطاب کے مہتمم مولانا گلزار، مدرسہ صدیق اکبر کے مہتمم قاری اعظم، الناس ویلفیئر کے چیئرمین حافظ حمید حسین، سنی سلامتی پارٹی کے صدر مفتی عبدالقیوم حیدری، مولانا فیض الرحمن، بلال مسجد کوہسار کے امام مولانا عمران، مولانا محمد شعیب، مدرسہ زم زم کے مہتمم مولانا ضیاالرحمن، جمعیت علما اسلام سٹی کے ترجمان غلام یاسین گھوٹو، مولانا غلام نوھڑی، مولانا ابو الفضل، سادات خضری مسجد کے امام مولانا طارق قریشی، مولانا عمر فاروقی، دارالعلوم مظاہر العلوم کے نمائندے مولانا مفتی عبدالواحد، مولانا نیاز صدیقی، مولانا عبدالغفور، مولانا حمید اللہ، مولانا محمد تھہیم، مولانا محمد حسین، مولانا فیضان، مولانا انجینئر عمیر، مولانا عبدالرقیب میکھو، کوٹری دارالعلوم فاروقیہ کے نمائندے مولانا راشد حسین، قاری عبدالجبار، قاری دوست علی، مولانا غلام مرتضی جمالی و دیگر علما کرام نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔