۷جمعیت کے کارکنان صبر و استقامت کی ایسی علامت ہیں جنہیں نہ خوف زدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خریدا جا سکتا ہے

جمعرات 21 اگست 2025 23:15

)کوئٹہ (آن لائن)امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام کو کمزور کرنے اور اس کے وقار کو متزلزل کرنے کے تمام حکومتی حربے ناکامی سے دوچار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان صبر و استقامت کی ایسی علامت ہیں جنہیں نہ خوف زدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خریدا جا سکتا ہے۔ ہماری جماعت کی ایک صدی پر محیط جدوجہد تاریخ کے صفحات پر روشن ہے، اور ہم نے ہر دور کی مشکلات، پابندیوں اور رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

آج بھی اگر حکومت ہمارے خلاف انتقامی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تو یہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بن رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت جمعیت علما اسلام کی مخالفت میں ہر اخلاقی حد پار کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

انتقام کی سیاست نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکمران جماعت کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا موجود نہیں بلکہ وہ صرف اقتدار کے نشے میں اندھی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں جو چند برسوں کی وقتی اسکیموں اور عارضی نعروں کے ذریعے سیاست میں وارد ہوئیں، وہ جمعیت کی سو سالہ نظریاتی جدوجہد کے مقابلے میں محض مذاق ہیں۔ جمعیت ایک فکر، ایک نظریے اور ایک نصب العین کے ساتھ کھڑی ہے اور یہی اس کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنی آئندہ حکمتِ عملی کے لیے جماعتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی تسلسل میں زیارت کے مقام پر 30 اور 31 اگست کو مجلس عمومی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا واضح اعلان کیا جائے گا۔ یہ اجلاس نہ صرف کارکنان کے عزم کو تازہ کرے گا بلکہ بلوچستان اور ملک بھر کی سیاسی سمت پر بھی گہرے اثرات مرتب کرے گا۔انھوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کبھی ذاتی مفاد، اقتدار یا وقتی سیاست کی اسیر نہیں رہی۔

ہماری پوری تاریخ قربانی، ایثار اور استقامت سے عبارت ہے۔ آج بھی اگر ہمیں پابندیوں، دھمکیوں یا سازشوں کا سامنا ہے تو ہم اس راہ میں سب کچھ سہنے کے لیے تیار ہیں۔ کیونکہ ہمارا نصب العین قرآن و سنت کی بالادستی اور پاکستان کے عوام کی حقیقی خدمت ہے۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور جماعت کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں صرف وقتی کھیل تماشے کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہیں، ان کا مستقبل تاریکی میں ہے، جبکہ جمعیت علما اسلام ایک روشن ماضی، تابناک حال اور پرعزم مستقبل کی علمبردار ہی