خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سعودی شہری ماہر فہد الدلبحی کے لیے اول درجے کا شاہ عبدالعزیز میڈل ، 10 لاکھ ریال انعام دینے کی ہدایت

جمعہ 22 اگست 2025 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر مملکت کے شہری ماہر فہد الدلبحی کے لیے اول درجے کا شاہ عبدالعزیز میڈل اور 10 لاکھ ریال دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے (یس پی اے )کے مطابق یہ میڈل اور انعام سعودی شہری کے بہادرانہ اور جرات مندانہ اقدام کے اعتراف میں دیا گیا ہے جس نے حاضر دماغی اور غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتے ہوئے ٹرک کو پٹرول سٹیشن سے باہر نکال کر علاقے کو بڑے خطرے اور ممکنہ تباہی سے بچایا تھا۔ ماہر فہد الدلبحی اور ان کے اہل خانہ نے اس اعزاز اور انعام پر ا علیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔