جنگ قابل قبول شرائط پر ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی،اسرائیلی وزیراعظم

فوج نے پٹی کے شمال میں طبی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ انتباہی رابطے شروع کر دیے ہیں،بیان

جمعہ 22 اگست 2025 13:02

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں باقی رہ جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی تصدیق کے لیے غزہ کی پٹی پہنچے جہاں سے انہوں نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا۔

غزہ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ایک ویڈیو بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں غزہ شہر پر قبضہ کرنے اور حماس کو شکست دینے کے لیے دفاعی فوج کے منصوبوں کی منظوری کے لیے آیا ہوں۔ اسی کے ساتھ میں نے فوری طور پر ہمارے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کو اسرائیل کے لیے قابل قبول شرائط پر ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔