وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکا بلوچستان ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 22 اگست 2025 17:48

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکا  بلوچستان  ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کوچ اور پک اپ گاڑیوں کے درمیان تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے اپیل کی کہ حادثہ میں زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے بلوچستان اوتھل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔