نواز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ ،ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 اگست 2025 17:48

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ، خرم دستگیر، مدثر قیوم ناہرا، چوہدری عابد رضا اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔