ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ بیڈ گورننس کا کھلا ثبوت ہے ،مرکزی کمیٹی ایم پی پی

جمعہ 22 اگست 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکوں اور متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی مرکز میں پٹاخوں کا گودام حیران کن ہے۔حکومت سندھ اور انتظامیہ کی بیڈ گورننس کا کھلا ثبوت ہے۔ آتشزدگی کے واقعات کے بعد بھی کوئی اقدامات نہیں نظرآتے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ واقعہ کے کرداروں اور انتظامیہ کے نااہل افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی کمیٹی نے مذید کہا کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر سے لے کر امن و امان تک ہر جگہ اداروں کی بیڈ گورننس اور کراچی کولاورث محسوس کرانے کی طرف سوچ کو ابھارتی ہے۔ حکومت کراچی کو صرف تجربہ گاہ بنا چکی ہے۔

فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔ عوام کھنڈرات پر مبنی سڑکیں اور پانی سیوریج واٹر سے بھری گلیوں سے بیزار ہیں۔ بجلی کی بعض علاقوں میں ابتک بحالی نہیں کی گئی رامسوامی اور لیاری کے بعض علاقوں میں بجلی اور گیس دونوں کی فراہمی بند ہے۔ مرکزی کمیٹی نے فوری بجلی گیس کی فراہمی اور جنگی بنیادوں پر انفرا اسٹرکچر کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔