جموں و کشمیر،ایک شخص کی لاش برآمد ، دھماکے میں خاتون زخمی

جمعہ 22 اگست 2025 18:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں الگ الگ واقعات میں ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تین روز قبل لاپتہ ہونے والے نوشہرہ کے علاقے قلعہ درہل کے رہائشی دیپ سنگھ کی لاش کنارہ کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ایک اورواقعے میں ضلع کولگام کے علاقے ڈی کے مارگ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔خاتون کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کیاگیاجہاں سے اسے صورہ میڈیکل ہسپتال سرینگر ریفر کردیاگیا۔