نئی تاریخ رقم، پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی او آئی میں نمائندگی مل گئی

صوبائی محتسب پنجاب کو انٹرنیشنل محتسب انسٹیٹیوٹ کی سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ منتخب

جمعہ 22 اگست 2025 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) نئی تاریخ رقم، پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی او آئی میں نمائندگی مل گئی۔ صوبائی محتسب پنجاب کو انٹرنیشنل محتسب انسٹیٹیوٹ کی سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ منتخب کر لیا گیا ۔ کسی بھی پاکستانی محتسب کو اعلی عالمی پلیٹ فارم پر پہلی بار اہم منصب سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویانا میں قائم آئی او آئی کے پلیٹ فارم پر صوبائی محتسب ملک کا مثبت تشخص اجاگر کریں گی، صوبائی محتسب کے انتخاب نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اداروں کی کارکردگی کو تسلیم کرلیا، یہ کامیابی عوامی خدمت میں خلوص، پیشہ ورانہ صلاحیت اور اصولی قیادت کا اعتراف ہے، صوبائی محتسب کا انتخاب شفافیت، عدل اور شہری مراعات پر مبنی عالمی نظام میں شمولیت کو مزید موثر بنائے گی۔