Live Updates

18 اشیاء مزید مہنگی ہو جانے کے باوجود ادارہ شماریات کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی

رواں ہفتے کے دوران آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ایل پی جی، چاول، دودھ سمیت متعدد اشیاء مزید مہنگی ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 2 عشاریہ 30 فیصد رہی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اگست 2025 19:08

18 اشیاء مزید مہنگی ہو جانے کے باوجود ادارہ شماریات کا مہنگائی کم ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2025ء) 18 اشیاء مزید مہنگی ہو جانے کے باوجود ادارہ شماریات کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی، رواں ہفتے کے دوران آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ایل پی جی، چاول، دودھ سمیت متعدد اشیاء مزید مہنگی ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 2 عشاریہ 30 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.30 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 15 پیسے بڑھی، ایل پی جی سلنڈر، چاول، دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات