جیکب آباد : سینیٹر کی شکایت ،سی ای او نے کرپشن کی تحقیقات کے بجائے سرسو ڈی ایم کا شکارپورتبادلہ کردیا

جمعہ 22 اگست 2025 22:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) جیکب آباد:سینیٹر کی شکایت ،سی ای او نے کرپشن کی تحقیقات کے بجائے سرسو ڈی ایم کا شکارپور تبادلہ کردیا ،تحقیقات کے بجائے تبادلہ ڈی ایم کو بچانا قرار جیکب آباد سرسو میںسیاسی بنیاد پر بھرتیاں،کمرے کی تعمیر پر رشوت خوری ،اقربا پروری کی شکایات متاثرین کے احتجاج سمیت عدالت میں کیس زیر سماعت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے جیکب آباد سرسو میں بدعنوانی رشوت خوری اور سولر انرجی پروگرام میں بد انتظامی کی تحریری طور پر سرسو کے چیف ایگزیکٹو ڈتل کلہوڑو کو شکایت کرتے ہوئے ڈی ایم جیکب آباد کو معطل کرکے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سولر انرجی نظام کی منصفانہ اور میرٹ پر تقسیم کے بجائے وصول کنندہ سے رشوت کرنا ادارے کی ساکھ کو تباہ کرنا اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہے جو رشوت نہیں دیتا اسکی ضرورت کو تاخیر کا شکار کردیا جاتا ہے اور ڈی ایم کا یہ عمل انسانی بنیادوں پر ریلیف آرگنائزیشن کے مقصد کو ختم کردیتا ہی10جولائی کو کی گئی شکایت کے بعد گزشتہ روزسی ای او سرسو نے ڈی ایم سرسو جیکب آباد کا شکارپور تبادلہ کرکے عبدالرسو ل سہتو کو مقرر کیا گیا ہے سینیٹر کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کے بجائے ڈی ایم کے شکارپور تبادلے کو کاروائی سے بچانا قرار دیا جارہا ہے جیکب آباد سرسو ڈی ایم پر سیاسی بنیاد پر بھرتیاں ،کمرے کی تعمیر پر رشوت خوری ،اقربا پروری کے الزامات کے ساتھ ساتھ متعدد بار متاثرین احتجاج بھی کرچکے ہیںعلاوہ ازیںمتاثرین نے ڈی ایم سرسو کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور کیس زیر سماعت ہیں ارشاد لاشاری پر ایک متاثر نے دہمکی اور ہراسان کرنے کا بھی مقدمہ درج کرایا ہے ۔