پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں جشن آزادی کے سلسلے میں نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 22 اگست 2025 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام خیال آرٹ سپیس کے اشتراک سے پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں آزادی کے چودہ تخیل کے عنوان پر خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمدعلی،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر ثمینہ نسیم، فیکلٹی ممبران اورطلباطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے 14 اساتذہ اور ایلومینائی کے فن پارے پیش کئے گئے۔ فن پاروں میں پاکستان کی آزادی و ثقافت کے مختلف خدوخال کو اجاگر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پاکستان کی آزادی و ثقافت پر مبنی فنکاروں کے فن پارے لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن پاروں میں ہمارے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ فن پاروں میں پاکستان کی تاریخ اور آزادی کی رنگارنگ عکاسی کی گئی، قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔