نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں سٹاک کی دستیابی کی صورتحال اور حالیہ قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے قیمتوں میں استحکام، ضروری اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹریز قومی غذائی تحفظ، تجارت، صنعت و پیداوار ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔