چینی کے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی، مختلف شہروں میں قیمتیں 175روپے سے تجاوز

اسلام آباد ، راولپنڈی،بہاولپور، پشاور اور خضدارمیں چینی 190روپے میں فروخت

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی کے سرکاری نرخ 175روپے فی کلو کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کئی شہروں میں چینی 190سے 195روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، پشاور اور خضدار میں چینی 190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بنوں، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو جبکہ کوئٹہ میں 186اور ملتان میں 180روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔