
پی ایچ اے وایتھوپیا سفارتخانے کے اشتراک سے ’’ایتھوپاکستان گرین ڈائیلاگ‘‘ تقریب کا انعقاد
جمعہ 22 اگست 2025 20:40
(جاری ہے)
وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی و سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور منصور احمد نے ڈائیلاگ کی صدارت کی۔
ترجمان کے مطابق ایتھوپین سفیر نے شرکاء کو وزیراعظم ایتھوپیا ڈاکٹر ابی احمد کے ’’گرین لیگیسی انیشی ایٹو‘‘ سے آگاہ کیا جس کے تحت 41 ارب سے زائد پودے بذریعہ بیج لگائے گئے، جس سے جنگلات میں اضافہ،خوراک کے مسائل میں کمی، مٹی کے کٹائو پر قابو، غربت اور بے روزگاری میں کمی لانے میں مدد ملی۔ ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کاربن کے اخراج میں کم ترین حصہ ڈالنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے، پاکستان اس جدوجہد میں تنہا نہیں، ایتھوپیا اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پنجاب میں گرین لیگیسی پروگرام پر گفتگو کا موقع فراہم کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ وزیراعلی پنجاب کے ماحول دوست ویژن کی عکاسی ہے، جو صوبے کو پائیدار اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنج پر ایتھوپین سفارتخانے اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران گرین لیگیسی ایوارڈز دیے گئے اور شرکاء کی جانب سے شجرکاری بھی کی گئی، جس سے پاکستان اور ایتھوپیا کے ماحول دوست تعاون کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ اختتامی سیشن میں گرین لیگیسی انیشی ایٹو پر ماہرین اور پالیسی سازوں کی پینل ڈسکشن ہوئی جس میں دیرپا ماحولیاتی استحکام کے لیے حکمت عملی اور کمیونٹی ماڈلز پیش کیے گئے۔ بعد ازاں سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے پاکستان ایتھوپیا تعاون کے مزید فروغ پر بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.