صارفین کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے، ای ڈی او فیسکو شورکوٹ

جمعہ 22 اگست 2025 21:00

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ایس ڈی او فیسکو شورکوٹ شہباز عمران کمیانہ نے کہا ہے کہ صارفین کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے بجلی چور کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے ایس ای واپڈا جھنگ شیخ مدثر ،ایکسیئن سلطان باہو ڈویژن عمران قریشی کی خصوصی ہدایت پر مہم تیزی سے جاری ہے بجلی چور چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو سزا سے نہیں بچ سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر صحافی نمائندہ روزنامہ جنگ و جیو نیوز شور کوٹ رائے ایاز اکبر سے ملاقات میں کیا شہریوں نے مذکورہ ایس ڈی او کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ موصوف کا شہریوں سے اچھا رویہ ہے ملنسار شخصیت کے مالک ہیں دریں اثنا چوہدری عمران رضا ممبر امن کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ ایس ڈی او واقعی شہریوں کے مسائل سنتے ہیں ایسے آفیسر محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔