
چین پاک نوجوان رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مشن کا آغاز کر دیا
جمعہ 22 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
گوادر پرو کے مطابق یہ امدادی مشن "چائنا-پاک یوتھ ایکسچینج کمیونٹی" نے بیجنگ ون ہارٹ اسفیئر چیریٹی فانڈیشن، فیڈریشن آف وینژو بلیزنگ یوتھ، اور ایشیا اکیڈمی آف فلاحی امور کے تعاون سے شروع کیا ہے۔
"پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششیں: ایشیائی رضاکار متحرک" کے عنوان سے جاری اس مشن کے تحت رضاکار 19 اگست سے سوات اور بونیر کے اضلاع میں متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں کئی بنیادی عناصر شامل ہیں تاکہ فوری انسانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ رضاکاروں نے کھانے کی تقسیم کے مراکز قائم کیے ہیں جہاں روزانہ تقریبا 1500 افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔طبی امداد موبائل ٹیموں کے ذریعے دی جا رہی ہے، جنہیں ضروری ادویات اور بنیادی طبی آلات سے لیس کیا گیا ہے تاکہ زخمیوں اور بیماروں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔عارضی طبی کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے ہر ایک تین دن تک روزانہ 300 مریضوں کا علاج کر سکے گا۔ اس کے ساتھ صحت سے متعلق آگاہی سیشنز اور بیماریوں سے بچا کی ادویات کی تقسیم بھی کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ وبائی امراض پر قابو پایا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ امدادی مشن مقامی لوگوں اور حکام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے، جنہوں نے بروقت اور منظم ردعمل کو سراہا ہے۔رضاکاروں کے کوآرڈینیٹرز کے سربراہ، ما بن نے کہا امدادی کام کے اگلے مراحل میں ہم پاکستان کے مقامی محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون قائم کریں گے۔ یہ شراکت داری ہمیں بروقت موسمی ڈیٹا اور پیش گوئیاں فراہم کرے گی، جو ہماری جاری ریسکیو کارروائیوں میں فیصلہ سازی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.