آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو واپس

کمیٹی ارکان نے قواعد سازی کی مخالفت کی ‘ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کے جائزے کے قواعد پر فیصلہ بھی مؤخر کر دیا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 14:07

آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا اور معاملہ ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کو واپس بھیج دیا گیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کے طریقہ کار پر نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا معیار طے نہ کر سکی اور معاملہ واپس جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان نے قواعد سازی کی مخالفت کی جبکہ ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کے جائزے کے قواعد پر فیصلہ بھی مؤخر کر دیا گیا، اس حوالے سے ذیلی کمیٹی دوبارہ اجلاس منعقد کرے گی۔یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بنچوں کے ججز کی تقرری کے لیے کوئی باضابطہ طریقہ کار موجود نہیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ہی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اور وہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔