بھارت، ایک لڈو کم ملنے پر شہری نے وزیراعلی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

ہفتہ 23 اگست 2025 17:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں گاں کے ایک شہری نے صرف ایک لڈو ملنے پر براہِ راست وزیر اعلی کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے یومِ آزادی سے متعلق جاری تقریبات کے دوران گرام پنچایت بھون میں پیش آیا جہاں ایک تقریب کے شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جب گائوں کے رہائشی کملیش کشواہا کی باری آئی تو اِنہیں ایک ہی لڈو دیا گیا، کشواہا نے فورا دوسرے لڈو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بیٹھے شخص کو دو لڈو ملے ہیں لیکن انہیں منع کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنچایت کے سیکریٹری رویندر سریواستو نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری باہر سڑک پر کھڑا تھا، اسے ایک لڈو دیا گیا لیکن اس نے دو پر اصرار کیا، انکار پر اس نے شکایت درج کروا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پنچایت نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ سے ایک کلو مٹھائی خرید کر شکایت کنندہ کو دے کر اس سے معافی مانگی جائے گی۔