18 ستمبر میرے حلقے کی قسمت بدلنے کا دن ہے،بلال فاروق تارڑ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:17

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) حلقہ این اے66میرا گھر ہے اس گھر کی تعمیر وترقی میں اپنے دوستوں ساتھیوں ورکرز کو ساتھ لیکر چلیں گے،این اے66کا ہر فرد میرا دست وبازو ہے 18ستمبر کا دن میرے حلقے کی قسمت بدلنے کا دن ہو گا،اس دن میری یا مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نہیں بلکہ وزیرآباد کے ہر باسی کی کامیابی کا دن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار امیدواراین اے66چوہدری بلال فاروق تارڑ نے سابق چیئرمین چوہدری خالد منظور چیمہ کی طرف سے انعقاد کئے گئے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایم پی اے وقار احمد چیمہ،چوہدری خالد چیمہ،نائب صدر پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ،احمد شاہنواز چیمہ،عدنان انور چیمہ،حاجی محمد سلیم دولہ،عنصر محمود سندھو،احمد رضا مہر،جمیل آفتاب چیمہ،ملک عنصر،امتیاز احمد چیمہ،خواجہ محمد شعیب،ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،احتشام چیمہ،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن میاں مدثر نذیر،افتخار مسعود بٹر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد این اے66کا ہر فرد میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف سے محبت کا دم بھرتا ہے یہ حلقہ انکی محبتوں کا محور ہے،میاں برادران کی معاونت سے اس حلقہ کو مثالی بنائینگے مئی کے مہینہ کو پاکستان کی تعمیر وترقی اور مضبوط بنانے کی یاد گار کے طور پر مناتے ہیں اور کچھ لوگ اس مہینے میں پاکستان کی تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ہمارا مقابلہ ملکی تعمیر وترقی کی راہوں میں حائل رکاوٹوں سے ہے، انشاء اللہ کامیابی میرے حلقے کا مقدر بنے گی۔\378