ملک کی لائف لائن زرمبادلہ ہے،وفاقی وزیرخزانہ

پرائیوٹ شعبے نے ملک کو لیڈ کرنا ،10سے 15فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبارسے فائدہ اٹھا رہے،بیان

ہفتہ 23 اگست 2025 17:49

ملک کی لائف لائن زرمبادلہ ہے،وفاقی وزیرخزانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، پرائیوٹ شعبے نے ملک کو لیڈ کرنا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے 10سے 15فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبارسے فائدہ اٹھا رہے ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا، دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے متعلق ریگولیشنز کو بھی بہتر بنانا ہو گا، کرپٹو مائننگ بھی زیر غور ہے، کرپٹو مائننگ سے متعلق کرپٹو کونسل تشکیل دی گئی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی لائف لائن زرمبادلہ ہے،زراعت، آئی ٹی، فری لانسر کی بات ہوئی ہے، اس وقت ملک میں سرپلس انرجی ہے۔