Live Updates

عمران خان کی ضمانت نے نواز شریف کی ضمانتوں کی یاد دلادی:طاہر غالب

ہفتہ 23 اگست 2025 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن طاہر غالب نے کہا ہے کہ عمران خان کی 9 مئی واقعات میں ضمانت نے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانتوں کی یاد تازہ کرادی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر غالب نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے اس بیان کی بھرپور تائید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضمانت تو ڈاکوؤں، چوروں اور قاتلوں کی بھی ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

طاہر غالب نے کہا کہ یہ بیان ہمیں ماضی کی طرف لے جاتا ہے جب نواز شریف اور مریم نواز کو سزائیں سنائی گئیں، انہوں نے لندن سے واپسی پر خود کو قانون کے حوالے کیا، قانونی راستہ اپنایا اور اپنی ضمانتوں کے لیے اپلائی کیا، جو منظور بھی ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ایک بار پھر خود کو دہرایا ہے، عمران خان جو پہلے ہی قانون کے شکنجے میں ہیں، اب وہ بھی ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات