نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی بنگلہ دیشی جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملاقات

ہفتہ 23 اگست 2025 22:57

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی  بنگلہ دیشی   جماعتِ اسلامی کی قیادت سے  ملاقات
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی ،انہوں نے امیرِ جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جماعتِ اسلامی کے پانچ رکنی وفد کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر نے کی ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امیرِ جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔