امریکی وزیر دفاع نے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)امریکا نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو عہدے سے ہٹادیا۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو اعتماد کھو دینے کے سبب عہدے سے ہٹایا۔اپریل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر دفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی جنگ کے سبب پینٹاگون ہلچل اور افراتفری کا شکار ہے۔سنہ 2024 کے اوائل سے ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کی قیادت کرنیوالے لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کی برطرفی کو صدر ٹرمپ کے غصے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔