فیلڈ مارشل سید حافظ سید عاصم منیر نے اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا ، گورنرسندھ

معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اب معرکہ استحکام اور معرکہ معیشت پر کام جاری ہے ، قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطا ب

ہفتہ 23 اگست 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جب بات سالمیت اور دفاع پر آئی تو 3گھنٹوں میں منہ توڑ جواب دیا ،معرکہ حق پر پوری قوم ایک پیج پر تھی ۔ معرکہ حق جشن آزادی پر پوری قوم جھوم اٹھی ،پوری قوم کا ایک ہی نعرہ تھا ص پاکستان زندہ باد ۔ پاکستان غیور قوم ہے یہ لفظ پاکستان پر ہم سب ایک ہیں ۔

فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر نے اس قوم کا سر جھکنے نہیں دیا۔ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اب معرکہ استحکام اور معرکہ معیشت پر کام جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ 11اگست کی تقریر میں بابائے قوم نے تمام اقلیتوں کو اپنے اپنے طریقہ کے مطابق عبادت کی اجازت دی ۔

(جاری ہے)

آج ہندو ، عیسائی اور سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور معاشی استحکام کے لئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس برس ربیع الاول میں تمام لوگوں کو دعوت دوں گا کہ وہ آئیں اپنے خیالات کا اظہار کریں اور یہ بھی کہ عام عوام کے لئے دروازے کھولیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے 12ربیع الاول کے بابرکت روز مجھے گورنرسندھ کے منصب پر بٹھایا ہے جب سے آج تک ایک روپیہ گورنرہائوس سے تنخواہ نہیں لی ۔

گورنر ہائوس میں میری ،میرے اہل خانہ اور میرے دوست کے اخراجات اپنی ذاتی حیثیت میں کئے ، ایک روپیہ گورنر ہائوس سے نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج دن تک گورنر ہائوس میں معرکہ حق کا جشن ہو یا آئی ٹی کورسز کے 50 ہزار بچوں کی تعلیم سمیت 14 اینیشیٹیوز ہیں جس کے لئے ایک روپیہ بھی حکومت کا نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ تین برس میں اپنے ذاتی کاروبا ر کو ہاتھ تک نہیں لگایا ، ان تین برس میں کوئی سیاسی جماعت مجھ پر یہ الزام نہیں لگا سکتی ہے کہ میں نے کوئی کرپشن کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر سیاسی یا حسد کی بنیاد پر الزاما ت لگاتے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بلاتفریق عوام کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ، گورنر اینیشیٹیو ز پر آج بھی اسی جذبہ سے کام جاری ہے ۔ اس سے قبل مولانا عبد الخبیر آزاد نے گورنر سندھ کے مختلف اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام گورنر کے عوامی فلاح کے جذبے اور وطن سے گہری محبت کا عکاس ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے منصوبے جیسے آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی اور راشن ڈرائیو عوامی خدمت کے قابلِ تقلید نمونے ہیں۔ چئرمین رویت ہلال کمیٹی نے لیپ ٹاپس، موٹر سائیکلز اور دیگر مالی معاونت کی فراہمی کو گورنر سندھ کی بلا تفریق خدمتِ خلق کا بہتریننمظہرنقرارندیا۔