پیپلز پارٹی کے نو منتخب انفارمیشن سیکریٹری لاڑکانہ ڈویژن فراز شیخ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) فراز شیخ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نو منتخب ہونے والے انفارمیشن سیکریٹری لاڑکانہ ڈویژن، فراز امتیاز احمد شیخ کا شکارپور ہاؤس پہنچنے پر شاندار اور پرجوش استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کارکنان، عہدیداران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پھولوں کے ہار پہنا کر اُنہیں خوش آمدید کہا، کارکنان اور عوام نے فراز امتیاز احمد شیخ کو نئی ذمے داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے درست فیصلہ کیا ہے، اس سے عوامی مسائل کے حل میں مزید مدد ملے گی، اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔