خاتم النبیین آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے ،شاداب رضا نقشبندی

ملعون مرزا جہلمی کو ایم پی او کے تحت گرفتاری کی بجائے توہین رسالت کی ایف آر میں گرفتاری ڈال کرریمانڈ لیا جائے ناموس رسالت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ان کا انجام آئینی طور پر موت ہے ملک بھر میں 1500سالہ جشن عید میلاد مصطفی عقیدت واحترام اور درود سلام کی صدائوں میں منائینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 28 اگست 2025 13:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1500سالہ جشن عید میلاد مصطفی عقیدت واحترام اور درود سلام کی صدائوں میں منائینگے ،خاتم النبیین آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے ،ملعون مرزا جہلمی کو ایم پی او کے تحت گرفتاری کی بجائے توہین رسالت کی ایف آر میں گرفتاری ڈال کرریمانڈ لیا جائے ،ناموس رسالت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ان کا انجام آئینی طور پر موت ہے،دنیا آقا کریم ﷺ کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں کررہی ہے ،ملکی سلامتی کے ادارے اور اعلیٰ عدلیہ گستاخی کرنیوالے ملعون مرزا جہلمی کو آئینی طور پر منطقی انجام تک پہنچائیں ،تھانہ سٹی جہلم میں درج FIRنمبر563/25جوکہ 295-cکے تحت درج ہے اس میںملعون مرز اجہلمی کی عدم گرفتاری سے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے ،گستاخ رسول کو شیلٹر دینے کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں ملعونمرزا جہلمی کے خلاف اسپیڈلی ٹرائل کرکے فوری سزا کا تعین کیا جائے ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اس پاک دھرتی شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ،ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے والے یہود ہنود کے ایجنٹ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں ،ان خیالات کا اظہار گستاخ رسول مرزا جہلمی کی 295-cکی FIRمیں گرفتارنہ کرنے پر گہری تشویش اور قانون کے ساتھ مذاق قرارد یتے ہوئے کیا،محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملعون ملزم کی FIRنمبر563/25تھانہ سٹی جہ، میں عدم گرفتاری قانون کے ساتھ مذاق اور ملزم کو شیلٹر دینے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ سے سرشار ہوکر آقا کریم ﷺ کا میلاد منارہے ہیں ملک بھر میں آقا کی آمد مرحبا کی صدائوں میں پرچم کشائیاں اور میلاد کے پروگرام ہورہے ہیں ،حکومت میلاد کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرئے ،حکومتی سطح پر میلاد مصطفی کانفرنس کا ملک بھر میں انعقاد کیا جائے ،عشقان رسول گلی ،محلوں ،گھروں اور دفاتر ودکانوں کو برقی قمقموں سے سجا کر میلاد مصطفی ﷺ منائیں اور دورود وسلام کی صدائوں میں میلاد جلوسوں وریلیوں اور کانفرنسز میں شرکت کریں ۔