مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 2 کشمیری نوجوانوں شہید

جمعرات 28 اگست 2025 14:04

سر ی نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں دو مزید کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاش کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی اور دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔