نیلہ بٹ سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات کا خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2025 14:46

مظفرآباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میں نیلہ بٹ سے تعلق رکھنے والے سردار محمد ایوب خان، لیاقت عباسی، شفقت عباسی، وقاص عباسی اور دیگر کی ایک وفد کی صورت میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خاندان سمیت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

ملاقات میں اسامہ نیئر عباسی اور سردار زبیر عباسی بھی موجود تھے۔نیلہ بٹ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔نیلہ بٹ سے شامل ہونے والوں کو جماعت میں جائز مقام دیا جائے گا کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ ایک تحریک ہے مسلم کانفرنس ایک انتخابی نہیں نظریاتی،سیاسی اور تحریک آزادی کاقافلہ ہے۔

(جاری ہے)

عوام مسلم کانفرنس کے قافلے میں شامل ہوں ہمارے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں۔

آنے والے دونوں میں ہم مسلم کانفرنس کو کامیاب ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔مسلم کانفرنس جب افواج پاکستان کی بات کرتی تھی تو اسے سہولت کاری کاطعنہ دیاجاتا تھا۔جن مقصد کیلئے مسلم کانفرنس کو کمزور کیا گیا تھا اللہ کے فضل وکرم سے اس مقاصد میں مخالف کامیاب نہیں ہوسکے۔جن حکومتوں اور لوگوں نے ہمارے اندر تھوڑ پھوڑ کی ہماری حکومت کو توڑا وہ اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستِ جموں و کشمیر کی سب سے قدیم اور تاریخی جماعت ہے جس نے قیامِ پاکستان، تحریکِ آزادی اور تحریکِ الحاقِ پاکستان میں بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر کے اپنی سیاسی و سماجی خدمات اس پلیٹ فارم کے ذریعے سرانجام دینے کا عزم کرتے ہیں۔

صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور ان کے خاندانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مسلم کانفرنس عوام کی امنگوں اور خواہشات کی حقیقی ترجمان جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والی یہ شخصیات نہ صرف نیلہ بٹ بلکہ پورے خطے میں مسلم کانفرنس کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عام کریں گی۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کے سیاسی و بنیادی حقوق کی محافظ جماعت ہے، اور اس جماعت کا مشن عوامی خدمت اور تحریکِ آزادی کشمیر کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والی قیادت کی شمولیت سے مسلم کانفرنس مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔