غزہ میں جارحیت سے ہزاروں بچے یتیم اور بے سہارا ہو چکے ہیں،راجہ خالد محمود

جمعرات 28 اگست 2025 14:41

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)چیئرمین یوتھ ونگ یورپ وصدر استحکام فورم بیلجیئم راجہ محمد خالد کی فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت،راجہ محمد خالد کا 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک 60 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس،انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں،خواتین اور بزرگوں کی ہے۔

اسرائیلی قابض افواج نے فلسطین میں اسکولوں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے کیے،جو انتہائی غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطین میں ادویات، خوراک اور امدادی سامان کی روک تھام انتہائی شرمناک اور غیر انسانی عمل ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی جانب سے خوراک اور ادویات کی روک تھام کے باعث ہزاروں فلسطینی بچے و بزرگ بھوک اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث شہید ہو رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

غزہ میں جارحیت سے ہزاروں بچے یتیم اور بے سہارا ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا عالمی برادری کی خاموشی اسرائیل کو مزید مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔اقوام متحدہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کرے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل نکالا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں القدس شریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کا واضح مؤقف ہے۔ہم ہر فورم پر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔راجہ محمد خالد کا اسرائیلی جارحیت میں شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی۔