Live Updates

سکی کناری پراجیکٹ کی پاکستانمیں سیلاب سے متاثرہ شمالی علاقوں کو امداد کی فراہمی

جمعرات 28 اگست 2025 18:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جولائی 2025 سے جاری شدید مون سون بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا اور متعدد کمیونٹیز کو امداد تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، 24 جولائی کو سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے چلاس (جو ڈیم سائٹ سے 128 کلومیٹر اوپر واقع ہی) میں ملبہ صاف کرنے اور حفاظتی بندوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک کھدائی مشین (ایکسکیویٹر) اور دو ڈمپ ٹرک روانہ کیے۔

اگلے چند ہفتوں کے دوران، سیلاب سے بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے ڈیم کے قریبی علاقے میں مزید مشینری بھی تعینات کی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق ان بارشوں نے اہم سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے کئی کمیونٹیز کا رابطہ منقطع ہو گیا اور امدادی سامان کی فراہمی میں شدید رکاوٹ پیش آئی۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شدید متاثرہ علاقوں میں راستے بند ہونے اور پل گرنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کی رسائی بھی محدود ہو گئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات