فارم 47 کی مسلط کردہ کرپٹ حکومت کو مخدوش حالات سے کوئی سروکار نہیں ہے ، جے ڈبلیو پی

جمعرات 28 اگست 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی کنوینرچوہدری نوید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ صرف محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن نے ثابت کر دیا ہے کہ فارم 47 کی مسلط کردہ کرپٹ حکومت اور اس کے حادثاتی طور پر بننے والے وزرا کو بلوچستان کے موجودہ مخدوش حالات سے کوئی سروکار نہیں ایک طرف بلوچستان بدترین بدامنی کا شکار ہے بدتر معاشی حالات ہیں سڑکیں بند ٹرینیں بند ہیں غرضیکہ کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے مگر افسوس صد افسوس ہمارے صوبے کے وزرا لوٹ کھسوٹ میں مصروف عمل ہیں یہ کرپشن میں نئی تاریخ رقم کرنے کے درپر ہیں بیان میں کہا گیا کہ محکمہ صحت میں کرپشن کی داستانیں ہر زبان پر ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہار شاہ صاحب نے بذریعہ پریس کانفرنس میں محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کی کرپشن کا انکشاف کیا اور وہ بھی دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ مگر افسوس کہ کیسی معتبر ادارے نے اسکا نوٹس نہیں لیا جبکہ بلوچستان کے لاکھوں غریب لوگوں کی زندگیاں اس محکمہ صحت سے جوڑی ہوئی ہیں بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں جہاں غریب عوام کا صحت کے معاملے میں انحصار ہی سرکاری ہسپتالوں پر ہے اس فارم 47 کی حکومت کی کرپشن کی بدولت محکمہ صحت تباہ و برباد ہوچکا ہے محکمہ صحت میں سینئیر ڈاکٹرز کے تجربے سے اکتفادہ کرنے کی بجائے انہیں کھڈے لائن لگا کر لوٹ کھسوٹ کو تقویت دینے کے لئے جونئیر ڈاکٹرز کو اہم سیٹوں پر تعینات کیا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ چند دیواروں کو رنگ و روغن کر کے ار چند کیمرے ہسپتال میں لگا کر اربوں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا غریبوں کی دواں اور علاج معالجہ کا پیسہ ان حرام خوروں کو ہضم نہیں ہو گا بیان میں کہا گیا کہ ملک میں کوئی حکومت قانون یا ادارہ ہے جو کہ بلوچستان میں محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کاروائی کر سکے جبکہ ینگ ڈاکٹرز مکمل دستاویزی ثبوت کر رہے ہیں اور مجرموں کی واضع نشاندھی کر رہے ہیں جمہوری وطن پارٹی محب وطن قوتوں اور کرپشن کے خلاف قائم کردہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ صحت میں میگا کرپشن کا فوری طور پر نوٹس لیں اور وزیر صحت بلوچستان سیکرٹری صحت اور اس کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کے دیگر افراد کو ان کے عہدوں سے برخاست کر کے منصفانہ شفاف تحقیقات کی جائیں اور جرم ثابت ہونے پر قرار واقع سزا دی جائے بیان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ان کے صدر بہار شاہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ نوجوان ڈاکٹرز نے بلوچستان کی غریب عوام کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی بیان میں کہا گیا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلوچستانی عوام کے حق وحقوق کے حصول اور بلوچستان میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے اور جمہوری وطن پارٹی نوجوان ڈاکٹرز کی جدوجھد میں ان کے ساتھ ہے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔