Live Updates

صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی

جمعرات 28 اگست 2025 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے لاہور کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشن کی براہِ راست نگرانی کی۔ صوبائی وزیر نے شیر بنگال لیبر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ شیر بنگال، کتار بند روڈ، ٹھوکر، مریدوال دربار اور گردونواح کے علاقے بدترین متاثر ہوئے ہیں تاہم حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے دن رات کی کاوشوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرہ عوام کی بحفاظت منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122، واسا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر متاثرہ آبادی کو محفوظ بنانے کی قابلِ تعریف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات