Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا کا پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پر گہرے رنج و غم کااظہار

جمعرات 28 اگست 2025 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر وہ انتہائی افسردہ ہیں اور اس کڑے وقت میں خیبرپختونخوا کے عوامپنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی محفوظ منتقلی کے لیے پرامید ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ مون سون بارشوں کے طاقتور اسپیل کے باعث خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ متاثرین کی بروقت مدد اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات