Live Updates

فیصل آباد،فیصل آباد ڈویژن میں ممکنہ سیلاب ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ تعینات

جمعرات 28 اگست 2025 21:30

ض فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پرپنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ تعینات کر دیا گیا ہے اور فلڈ ریلیف کیمپس مکمل فعال ہیں۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع چنیوٹ میں ویٹرنری اداروں، فلڈ ریلیف کیمپس اور لمپی سکن ڈیزیزانٹراور ڈسٹرکٹ چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔جن میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کوٹ امیر شاہ، فلڈ ریلیف کیمپس کوٹ امیر شاہ و لنگر مخدوم سمیت ملحقہ سیلاب متاثرہ دیہات شامل تھے۔ڈائریکٹرلائیوسٹاک نے حاضری رجسٹر،او پی ڈی، ویکسینیشن ریکارڈ، ادویات کا ذخیرہ اور ڈیوٹی روسٹر و ادویات کی فہرست کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

بروقت ویکسینیشن، حفاظتی اقدامات اور سیلاب کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔کسانوں نے ویکسینیشن اور سروسز کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایل ایس ڈی چیک پوسٹ پر عملہ کی حاضری، سپرے مشینوں کی فعالی اور چیچڑ مار ادویات کی دستیابی کو چیک کیا گیا۔ عملہ کو ہدایت دی گئی کہ چوکس رہیں اور بالخصوص لمپی سکن ڈیزیز کے تدارک کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایات دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ریلیف کیمپس میں فرسٹ ایڈ، ہر قسم کی ویکسین، ضروری ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات ہمہ وقت دستیاب رہنی چاہئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک کا بنیادی مقصد نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام ہے بلکہ قدرتی آفات کے دوران کسانوں اور مویشی پال حضرات کو مکمل تعاون فراہم کرنا بھی ہے۔

انہوں نے افسران اور عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فلڈ ہٹ ایریاز میں خصوصی نگرانی کریں اور مویشیوں کے علاج و خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کو اعتماد میں لے کر بہتر سروس ڈلیوری فراہم کریں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات