Live Updates

حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے،رانا تنویر حسین

جمعہ 29 اگست 2025 16:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے ہمراہ متاثرہ سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے فیض پور کلاں ، نانو ڈوگراں ، بھولے شاہ و دیگر دیہاتوں میں سیلابی صورتحال کا معائنہ کیا ۔منسٹر نیشنل فوڈ سکیورٹی ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے رانا تنویر حسین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ پر لمحہ بہ لمحہ نظر ہے ، تمام محکمے الرٹ ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ریسپانس کررہے ہیں ۔ سیلاب متاثرین کے جان و مال کے تحفظ کیلئے افسران و عملہ متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے مقامی نمائندوں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی ۔

منسٹر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے سیلاب متاثرین میں کھانا بھی تقسیم کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ممبر قومی اسمبلی سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش ، خوراک ، پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات