موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لیناظلم وزیادتی اور بغیر چالان5 سے 10 ہزار جرمانہ وصول کرنا انتہائی جبر ہے ، قاری مہر اللہ

جمعہ 29 اگست 2025 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی سینئر نائب امیر مولانا نیازمحمد قاری عبیداللہ حقانی مولانا رحمت اللہ حقانی حاجی نادر خان اچگزئی نے کہا کہ انتظامیہ مخلف حیلوں وبہانوں سے موٹرسائیکلوں کی پکڑدھکڑ ، معمولی غلطی پر چالان ، اور ہزاروں موٹر سائیکلوں پرقبضہ ظلم وزیادتی ہے اور تھانوں میں بغیر چالان5 سے 10 ہزار جرمانہ وصول کرنا انتہائی جبر ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور تھانوں کی سطح پر کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم میں موٹر سائیکل مالکان جن کے پاس کاغذات کے ڈپلیکیٹ کاپی ہوتی ہے ان سے اوریجنیل کاغذات طلب کیے جاتے ہیں جس پر جب وہ تھانوں میں اصل کاغذات پیش کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ اب پرچہ ہوچکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزانہ ایک درجن سے زیادہ افرادسے گن پوائنٹ پر موٹر سائکلیں چھینے کی واقعات ہورہے ہیں ، مزاحمت پر موٹر سائیکل سوارون کے شہید و زخمی ہونے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں لیکن وہ موٹر سائیکل آج تک عوام کو واپس نہیں مل چکے ہیں انتظامیہ تمام قبض موٹر سائیکلوں کی انجن نمبر وغیرہ آویزاں کرے اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو مالکان کے حوالے کریاور تھنوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری ہونے والوں کی ایف آئی آر کے مطابق دیا جائے ۔