Live Updates

کسی بھی قوم کی ترقی انجینئرز کے وژن اور جدت کے بغیر ممکن نہیں، خالد حسین مگسی

جمعہ 29 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی انجینئرز کے وژن اور جدت کے بغیر ممکن نہیں۔ وہ جمعہ کو پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی ) کی جانب سے "انجینئرز ایکسیلنس ایوارڈز 2023" کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں 30 ممتاز انجینئرز کو آٹھ مختلف شعبوں میں ان کی قومی ترقی کے لئے خدمات پر اعزازات دیئے گئے۔

اس موقع پر غیر ملکی مندوبین، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری حکام، سینئر انجینئرز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے پی ای سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف ذاتی کامیابی کا اعتراف ہیں بلکہ قومی ترقی، پیشہ وارانہ مہارت اور نوجوانوں کے لئے ایک مثال بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے "سمارٹ پی ای سی ڈرائیو"، بلوچستان کے لئے خصوصی پروگرامز، گریجویٹ انجینئرز ٹریننگ پروگرام، جنریٹیو اے آئی کورسز اور پی ای سی کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرنگ ایجوکیشن، پریکٹس اور عالمی سطح پر پہچان کے فروغ کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر انجینئر محمد مظہر الاسلام، ڈاکٹر تبسم ظہور، محمد عبدالقدیر جہانگیر درانی، ڈاکٹر طاہر مسعود، امجد سعید، ڈاکٹر مسرور احمد، اعجاز حسین، پروفیسر ڈاکٹر طلحہ حسین علی، پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن، سید نہال اصغر، ڈاکٹر اعجاز بشیر جنجوعہ، افتخار احمد، حافظ امتیاز احمد، ڈاکٹر سلمان رضا نقوی، ڈاکٹر محمد ذاکر شیخ، ڈاکٹر ناصر محمود خان، محمد رضا چوہان، سید نفسات رضا، فخر النساء، مشتاق حسین داؤد، فہیم اقبال صدیقی، احسن اظہر صدیقی، راشد عزیز، راشد احمد، برکت اللہ کاکڑ اور محمد عمران خان چیمہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات