
سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان ،ریاستوں و سرحدی علاقہ جات کا اجلاس
جمعہ 29 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
ایس ڈی ایم اے آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ 26 جون سے شروع ہونے والی بارشوں اور ان آفات کے نتیجے میں 28 جانیں ضائع ہوئیں، 2,100 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا اور عوامی انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں، پانی کی فراہمی کے نظام، سکولوں اور بجلی کے نیٹ ورک کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔
کمیٹی کے چیئرمین نے اعداد و شمار کی درستگی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ نامکمل سروے اور کم رپورٹنگ عوام کے اعتماد کو کمزور کرتی ہے۔ کمیٹی نے این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی اطلاعات پر عمل کرنے میں تیاری اور ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین اسد قاسم نے کہا کہ الرٹس کے باوجود سیاحوں کو کمزور علاقوں میں داخل ہونے پر پابندی نہیں لگائی گئی جو کہ مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین نے ابتدائی انتباہی نظام کی کمی کا ذکر کیا جو ان علاقوں کے لئے اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے اے جے کے میں 100 کلومیٹر کے وقفوں پر ابتدائی وارننگ سسٹم لگانے کا مشورہ دیا۔ مالی معاملات پر چیئرمین نے ریلیف فنڈز کی مد میں ای سی سی کی طرف سے فراہم کردہ 3 ارب روپئے کی شفافیت کے خدشات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹیرینز، عدلیہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ایڈہاک نگرانی کا طریقہ کار ہونا چاہئے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ یونیورسل سروسز فنڈ کوریج کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جائے خاص طور پر سیاحتی علاقوں میں، جیسا کہ قانون کی ضرورت ہے۔ کمیٹی کو کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین (سی سی اے آر ) کے کردار اور دائرہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سی سی اے آر کے چیف کمشنر نے کمیٹی کو افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق رضاکارانہ وطن واپسی کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی حیثیت "ایلینز" میں تبدیل ہو گئی ہے۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ اکتوبر 2023 میں، حکومت پاکستان نے "غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے" کا اعلان کیا جس کے تحت حکومت کی طرف سے تمام غیر دستاویزی تارکین وطن کو تین مرحلوں کے تحت ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا۔ پہلا مرحلہ اکتوبر 2023 میں شروع ہوا جس میں تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی یا ملک بدری کا حکم دیا گیا ۔ دوسرا مرحلہ یکم اپریل 2025 کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو اے سی سی ہولڈرز کے ساتھ ملک بدر کرنے کے لئے شروع ہوا۔ تب سے اب تک تقریباً 48,000 اے سی سی ہولڈرز کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ تیسرا مرحلہ یکم ستمبر 2025 سے لاگو کیا جائے گا تاکہ رجسٹریشن کا ثبوت (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا سکے۔ چیئرمین نے ڈونر فنڈز کے استعمال ،شفافیت اور احتساب کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی نے 54 پناہ گزین کیمپوں اور اس سے منسلک زمینی اثاثوں کی ملکیت کے بارے میں بھی وضاحت طلب کی۔ آخر میں کمیٹی نے ایک نظر ثانی شدہ اور مربوط پناہ گزینوں کی پالیسی پر زور دیا جو قومی سلامتی کی ضروریات کے ساتھ انسانی ذمہ داریوں کو متوازن کرے۔ چیئرمین اسد قاسم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ آپ کو اعداد و شمار معلوم ہیں، آپ کو موصول ہونے والے فنڈز کا علم ہے، اب ہمیں احتساب، بین الوزارتی تعاون اور آگے کے راستے کی وضاحت کو یقینی بنانا ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جامع بحث کے لئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور تمام متعلقہ صوبائی حکام کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں سینیٹرز فیصل سلیم رحمان، عطاء الحق، ندیم احمد بھٹو، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مزید قومی خبریں
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
-
تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا
-
جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
-
چشتیاں‘ ستلج میں پانی کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں زیر آب، فصلیں تباہ
-
اے این ایف کی کارروائی، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات سمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار
-
بھارت میں بند ٹوٹنے کے باعث پانی تیزی سے قصور کی طرف بڑھ رہا ہے، جسے محفوظ رکھنے کے لیے موجودہ بند میں حفاظتی شگاف ڈالنا ناگزیر ہوگیا۔ عرفان علی کاٹھیا
-
دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا میں سیلاب گزشتہ تین دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
-
وزیراعظم اورایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.