د*پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کے لیے پرعزم

مختلف اضلاع میں ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 24 لاکھ 70 ہزار روپے جاری

جمعہ 29 اگست 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کے لیے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کے لیے 24 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل ڈرائیور نعیم احمد کو بیٹے کے بازو کے علاج کے لیے 08 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

کانسٹیبل عبد الفاروق کو بیٹے کی دل کی سرجری کے لیے 03 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔شہید کانسٹیبل آصف رضا کے بیٹے کی ٹانگ کی سرجری، کانسٹیبل توصیف اکرم کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری، انسپکٹر آصف سجاد کو بیٹے کے برین ٹیومر اور خاکروب عامر ساروان کو بیٹے کے علاج کے لیے اڑھائی لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن اختر علی اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد جمیل کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے دیئے گئے۔

اے ایس آئی مکینک اختر سلیم اور کانسٹیبل مدثر حیات کو بچوں کے علاج کے لیے مجموعی طور پر 01 لاکھ 50 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے یہ فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہی