ں* فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

9 70سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

B فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 70سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے ، آن لا ئن کے مطا بق ضلع کچہری کے باہر فیاض سے 5ہزار وفون، رشید آباد کے اسلم سے موٹرسائیکل‘ نقدی وفون، جھنگ روڈ رشید آباد کے قریب افضل حبیب کی دکان لوٹ لی، کمال آباد قبرستان کے قریب رمضان سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر قندیل سے پرس چھین لیا،49ر۔

ب کے طارق کے گھر سے سامان چوری، رضا آباد لاہوری چوک کے قریب مصباح سے جھپٹا مار کر فون، منیانوالہ کے رشید سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 119ج ب کے شفیق سے موٹر سائیکل، ڈائیوو روڈ پر سیم کے قریب اصغر علی سے 13ہزار و فون، 100ج ب کے سید زاہد حسین سے 10ہزار وفون، النجف کالونی میں صادق سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا‘ جڑانوالہ روڈ سلک مل کے قریب سلیم سے جھپٹا مار کر فون، 209چک کے عبدالوحید سے نقدی وفون، 213ر۔

(جاری ہے)

ب کے زین العابدین سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب سکندر حیات سے فون، مدینہ آباد کے یاسر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 228ر۔ب کے ناصر علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے قریب زوہیب سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیا، قائداعظم مارکیٹ کے محمد علیم کی دکان سے ادویات کے کارٹن چوری، 275ج ب کے مشتاق کے گھر سے سامان چوری، 82ج ب کے افتخار سے ساڑھے 12لاکھ نقدی‘ قیمتی گھڑی چھین لی، سمندری روڈ پر ساجد محمود سے موٹرسائیکل چھین لی، جہانگیر موڑ پر آفتاب کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 257ر۔

ب کے بلال سے لاکھوں کے مویشی چوری، 263ر۔ب کے آصف کی شاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈپر اسلم ٹیکسٹائل کے قریب نوید سے 50ہزار وفون، 95گ ب کے عبداللہ سی50ہزار وفون، جسوآنہ روڈ پر افضل سے 8ہزار وفون، 591گ ب کے خالد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 183ر۔ب کے فیصل حیات سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، 74ر۔ب کے غلام مرتضیٰ کی حویلی سے قیمتی بیل چوری، 411گ ب کے سرفراز سی30ہزار وفون، ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب محسن علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی وفون، 552گ ب کے غلام عباس سے 80ہزار وفون، گل چوک سمندری کے عنصر سی13ہزار، 236ر۔

ب کے شبیر حسین سے 14ہزار وفون، 236ر۔ب کے شجاعت حسین سے 25ہزار وفون چھین لیا، 66ج ب کے قریب غفار سے جھپٹا مار کر فون، دھنولہ روڈ پر عرفان سے موٹرسائیکل چھین لی، اسماعیل ہومز کے قریب اشرف سی20ہزار وفون، 202ر۔ب کے اخترعلی سے نقدی وفون، ساحل ہسپتال کے قریب احسن خان سے 11لاکھ کی نقدی‘ زیورات لوٹ لئے، دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں ضلع کچہری سے ذیشان ، کلیم شہید پارک سے ذوالفقار علی، کوہ نور چوک سے رمضان ناصر، لال مل چوک سے اعجاز علی، 534گ ب کے عمر، 503گ ب کے شاہد آفریدی، ایئر پورٹ چوک سے غلام مرتضیٰ، مسلم ٹائون کے صفدر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔