Live Updates

سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے انتظامات مکمل کیے جائیں،بلال عباس قادری

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو نجی این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کرتے ہوئے کہا کہ ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہا بہت تیز ہے۔دریائے ستلج سلیمانکی دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے۔بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلال عباس قادری کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہیکئی اضلاع کے گاں زیر آب آ گئے۔لاکھ افراد متاثر ہوئے،کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو گئی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پچھلے چار روز سے قصور کے قریب دریائے ستلج میں دو لاکھ سے زائد کیوسک پانی کا بہا جاری ہے، جس کے باعث سلیمانکی کے مقام پر صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

صوبے میں اب تک ایک ہزار سات سو انہتر مواضعات زیر آب آچکے ہیں۔چودہ ہزار سے زائد افراد براہِ راست متاثر ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار سے زیادہ لوگ کیمپوں میں موجود ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک چار لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی رضا کار،پاک فوج اور رینجرز کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے انتظامات مکمل کیے جائیں۔نشیبی علاقوں اور دریاں کے نزدیک آبادیوں کو جلد سے جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ سیلابی صورتحال میں نقصانات کم سے کم ہو سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات