عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، محب قومی سماجی کونسل

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان و نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی) کی مرکزی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ ناروا رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے اور ڈاکٹروں سے ناروا رویہ و سلوک بند کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل حل ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے بیان میں مزید کیا گیا کہ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کا جس طرح سے استحصال کیا جارہا ہے اس سے بخوبی اور اچھی طرح واقف ہیں لہذا میئر کراچی و عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کا سارا کٹا چھٹا میڈیا کے سامنے کھول کر رکھ دیا جائے گا۔